May ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • FILE PHOTO
    FILE PHOTO

پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں ایک بار پھر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گيا جس میں پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سحرنیوز/پاکستان: کراچی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک پاکستانی عوام نے فلسطینی عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت اور فلسطین پر صیہونی حکومت حکومت کے ستتر سالہ قبضے کی شدید مذمت کی۔ کراچی میں آج کا یہ مظاہرہ یوم نکبہ کی مناسبت سے کیا گیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صیہونی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ 

FILE PHOTO

مظاہرین نے فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ پاکستان غاصب صیہونی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا اور پاکستان کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ مظاہرین سے مقررین نے بھی خطاب کیا جنھوں نے فلسطینی عام شہریوں کے جارحیت فوری طور پر بند ، اور انسان دوستانہ امداد غزہ روانہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

 

ٹیگس