حماس کی عرب ملکوں سے بحرین اجلاس کے بائیکاٹ کی اپیل
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عرب ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سینچری ڈیل کے حوالے سے بحرین میں ہو نے والے اجلاس میں شرکت نہ کریں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق حماس کے جاری کردہ بیان میں بحرین اجلاس کو مسئلہ فلسطین کی نابودی کی جانب پہلا قدم قرار دیا گیا ہے۔
حماس کے بیان میں عرب ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے تحت بلائے جانے والے بحرین اجلاس میں شرکت سے گریز کریں۔
واشنگٹن، اسرائیل اور بعض عرب ملکوں کی ہم آہنگی سے تیار کیے جانے والے سینچری ڈیل کے نام سے موسوم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تیار کردہ منصوبے کو فلسطینیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس ناپاک منصوبے کے تحت بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا، فلسطینیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں واپسی حق نہیں ہو گا اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے باقی بچ جانے والا غرب اردن اور غزہ کا علاقہ ہی فلسطینیوں کی ملکیت ہو گا۔