سوڈان، انقلاب کو ہائی جیک کرنے کی کوشش + ویڈیو
سوڈان میں عسکری کونسل عوامی انقلاب کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اپریل میں صدر عمر البشیر کو ہٹائے جانے کے بعد طاقتور عسکری کونسل اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں میں اقتدار کی پرامن اور قابلِ قبول منتقلی پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد حزبِ اختلاف کا احتجاج شروع ہوا جو شدید جھڑپوں کی شکل اختیار کرگیا ہے کیونکہ فوج نے جماعتوں سے کئے گئے تمام معاہدے ختم کردیئے تھے۔ اس طرح درجنوں ہلاکتیں ہوئیں جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
حزبِ اختلاف کی جماعتوں اور فوج کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔
اس سے قبل سوڈانی دریائے نیل سے 40 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور مظاہرین نے فوج کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔
سوڈان میں حزبِ اختلاف کے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے بعد اب تک مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کے تصدیق ہوچکی ہے۔