لیبیا کے دارالحکومت میں شدید جھڑپیں
Jun ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
لیبیا کے درالحکومت طرابلس کے قریب قومی وفاق حکومت کی فوج اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کے مسلح عناصر کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
خبروں کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب قومی وفاق حکومت کی فوج نے طرابلس ایئر پورٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے خلیفہ حفتر کے مسلح عناصر کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیئے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کے مسلح حامیوں نے چار اپریل سے طرابلس کی جانب پیشقدمی کی شروع کی تھی تاہم انھیں قومی وفاق حکومت کی فوج کی شدید مزاحمت کا سامنا کر نا پڑا۔
طرابلس میں جھڑپوں کے آغاز سے اب تک پانچ سو سے زائد افراد ہلاک اور تین ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی مداخلت کی وجہ سے لیبیا سن دو ہزار گیارہ سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔