عرب ممالک بحرین کانفرنس میں شرکت نہ کریں، حماس کی اپیل
Jun ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان نے عرب لیگ کے رکن ملکوں سے بحرین کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
غزہ سے ہمارے نمائندے کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے عرب لیگ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارکان کو سینچری ڈیل کے امریکی منصوبے کے تحت بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں شرکت سے روکے۔
انہوں نے کہا کہ بحرین کانفرنس میں شرکت، فلسطین کے بارے میں عرب لیگ کے فیصلوں اور قراردادوں کے منافی ہے۔
حماس کے ترجمان نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے بحرین اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ناپاک امریکی منصوبے سینچری ڈیل کے تحت بحرین اقتصادی کانفرنس، پچیس اور چھبیس جون کو منامہ میں ہو گی۔