Jun ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • قطر نے کیا پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

قطر کی حکومت نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کی حکومت پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور ڈپوزٹس کی صورت میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ نئی سرمایہ کاری کے بعد قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔

پاکستان کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نئی قطری سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ تمیم بن حماد الثانی نے پاکستانی خزانے میں جمع کروانے اور سرمایہ کاری کیلئے تین ارب ڈالرکا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ہفتہ اور اتوار کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی اور یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

 

ٹیگس