Jul ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • لیبیا میں جاری جھڑپوں میں شدت

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قومی وفاق حکومت اور خلیفہ حفتر کی فوجوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

 میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل آرمی کے نام سے موسوم خلیفہ حفتر کی فوجوں اور وزیراعظم فائز سراج کی قومی وفاق حکومت کی فوجوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جھڑپوں کی وجہ سے متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہے جس کے سبب طرابلس اور اس کے نواح میں رہنے والے عام شہریوں کی معاشی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔
لیبیا کے دیگر شہروں میں بھی بجلی اور پانی کی فراہمی میں پیدا ہونے والے تعطل کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نے، جسے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور فرانس کی مالی اور عسکری حمایت حاصل ہے، رواں سال اپریل میں طرابلس پر حملے کا آغاز کیا تھا۔

ٹیگس