Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

آرامکو کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ توانائی کی قیمتوں پر نظر ثانی کے سرکاری فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔
سعودی حکومت کے اس فیصلے پر عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور بعض سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
بعض شہریوں نے اس فیصلے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے آل سعود خاندان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے طرز حکمرانی پر نظر ثانی کرے۔
بعض سعودی شہریوں نے یمن کے خلاف سعودی جنگ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حکومت، جنگ یمن کے اخراجات عوام کی جیب سے پورے کرنا چاہتی ہے۔

 

ٹیگس