بحرین کے ڈکٹیٹر نے دو اور بے گناہ نوجوانوں کو پھانسی دی
بحرین کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے آل خلیفہ کی جانب سے 2 بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دیئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔
اللؤلؤ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جابر آل خلیفہ حکومت نے اس ملک کے مظلوم اور انقلابی عوام کے خلاف اپنی جارحیت پر مبنی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے احمد الملالی اورعلی العرب نامی نوجوانوں کو آج تختہ دار پر لٹکا کر شہید کردیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ان نوجوانوں پر 2017 میں وزارت داخلہ کے ایک آفیسر کو قتل کرنے کا بے بنیاد الزام تھا۔ گرفتاری کے بعد ان نوجوانوں پر بد ترین تشدد کیا گیا تھا۔
بحرین کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے آل خلیفہ کی جانب سے 2 بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دیئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔
بحرین کی شاہی حکومت نے جسے سعودی فوج کی حمایت حاصل ہے ملک کے گیارہ ہزار شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔ آل خلیفہ خاندان کی حکومت نے بہت سے قیدیوں کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں سن دو ہزار گیارہ میں عوامی تحریک شروع ہوئی جسے بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی مدد سے سبوتاژ کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن بحرینی عوام میں اپنے حقوق کے حصول کا جذبہ آج بھی موجزن ہے۔