Jul ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • بحرین، پھانسی پانے والے سیاسی کارکنوں کی آخری رسومات پر پابندی

بحرین کی شاہی حکومت نے ان دو نوجوانوں کی آخری رسومات کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے جنہیں ہفتے کی صبح جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

بحرین کی آمریت مخالف جماعت جمعیت الوفاق کے ٹوئٹ کے مطابق شاہی حکومت نے، نوجوان شہیدوں کے اہل خانہ کو آخری رسومات کی ادائیگی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ 
بحرین کی حکومت سیاسی الزامات کے تحت پھانسی پانے یا جیل میں ایذا رسانی کے نتیجے میں شہید ہونے والے سیاسی کارکنوں کی تدفین کے طریقہ کار کا تعین بھی خود کرتی ہے۔ 
 بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے ملک میں جاری آمریت مخالف تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے احمد الملالی اورعلی العرب نامی دو نوجوانوں کو پھانسی دے کر شہید کر دیا۔
پھانسی کی سزا ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ نے مذکورہ نوجوانوں کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روکنے کی درخواست کی تھی۔ 
بحرین کی شاہی حکومت پچھلے سات برس کے دوران گیارہ ہزار سے زائد بحرینی شہریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار، ان میں سے متعدد کو سزائے موت، بہت سو کی شہریت منسوخ یا انھیں ملک بدر کر چکی ہے۔ 

ٹیگس