فلسطین میں بم، گولی کے بعد اب پھانسی کے ذریعے نسل کشی
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کو پھانسی دینا اسرائیل کے نسل کشی کے منصوبے کا حصہ ہے.
فلسطینی اسلامی مزاحمت (حماس) نے جمعرات کی شب ایک بیان میں صہیونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوانوں کو پھانسی دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا اور اس کی شدید مذمت کی۔
حماس نے جنین میں دو نوجوانوں کی شہادت اور فلسطینی قوم کے تمام شہداء کی تعزیت پیش کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے نسل کشی منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے.
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جرم کوئی تازہ بات نہیں ہے بلکہ نسل کشی اور منظم ننسلی تصفیے کی ایک نئی کڑی ہے.
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
حماس کے بیان میں آیا ہے کہ قابض حکومت اس اقدام کے ذریعے مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو نشانہ بناکر جبری بے دخلی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہی ہے.