Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • عراقی فوج نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

عراق کی وزارت داخلہ میں محمکہ انٹیلی جینس اور دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ملک میں رواں سال کے سب سے بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ میں محمکہ انٹیلی جینس اور دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق ادارے کے ڈائریٹر جنرل ابو علی البصری نے اخبار الصباح سے گفتگو میں دہشت گردوں کے، اس ناکام منصوبے کا مقصد اپنے وجود کو ظاہر کرنے کی دہشت گردوں کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی مسلح افواج نے زمینی اور فضائی حملے کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی اس سازش کو وقت سے پہلے ناکام بناتے ہوئے نینوا میں تقریبا ایک سو ساٹھ اور بغداد میں چالیس سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح بصرے میں ان چار دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا جو بغداد، اربیل، بصرہ اور دیگر علاقوں میں کار بم دھماکے اور خودکش حملے کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے۔

ٹیگس