سعودی عرب کے ابہا ایرپورٹ پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارح وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے کو اپنے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے کو اپنے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس حملے میں قاصف دو قسم کے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے ایک وسیع آپریشن کے دوران سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد پروازوں کی رفت و آمد معطل ہو گئی۔
انھوں نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی یہ تمام کارروائیاں سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے جواب میں انجام پا رہی ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
دونوں ہوائی اڈے یمن پرجارحیت اور بمباری کرنے والے سعودی لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔
دریں اثنا یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ صافر فلوٹنگ میں موجود تیل کی فروخت روکنے کی بنا پر وہاں مواد رسنے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی طرح کے مسائل کا ذمہ دار، سعودی اتحاد ہو گا۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ الحدیدہ میں صافر کے ذخیرہ تیل کی فروخت پر سعودی اتحاد کی مخالفت، غیر انسانی اقدام ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
صافر آئل فلوٹنگ میں کئی ٹن تیل موجود ہے اور یہ ٹینکر نومبر دو ہزار سولہ سے تکنیکی وجوہات کی بنا پر الحدیدہ کے قریب راس عیسی بندرگاہ پر لنگرانداز ہے اور سعودی اتحاد اس ٹینکر میں موجود تیل کو فروخت ہونے نہیں دے رہا ہے۔
حال ہی میں یمن کی وزارت پٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی بحریہ کے فوجی، آئل ٹینکروں کو الحدیدہ کی بندرگاہ نہیں پہنچنے دے رہے ہیں جبکہ ان کا اقدام جارحانہ اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جو یمنی عوام کی زندگی مفلوج ہونے کا باعث بن رہا ہے