لیبیا، مصراتہ خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کی بمباری
Aug ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
لیبیا میں نیشنل آرمی نامی مسلح گروپ نے مصراتہ شہر کے قریب واقع ایئر ڈیفنس اکیڈمی پر بمباری کی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق خلیفہ حفتر کے نیشنل آرمی نامی مسلح گروپ کی بمباری کے بعد پورے مصراتہ شہر میں دھماکوں کو آوازیں سنائی دیں۔ مصراتہ کی ایئر ڈیفینس اکیڈمی، وزیراعظم فائز سراج کی قیادت والی حکومت کی اہم ترین چھاؤنی شمار ہوتی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے ڈرون طیاروں نے مغربی لیبیا کے شہر مرزق میں شادی کی ایک تقریب پر چار بار حملہ کیا جس میں بیس افراد ہلاک اور پینتس دیگر زخمی ہوگئے۔
اس سے پہلے خلیفہ حفتر کے حامیوں نے طرابلس کے قریب واقع پناہ گزین کیمپ پر بھی بمباری کی تھی جس میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ لیبیا میں مغربی ملکوں اور ان کے اتحادیوں کی مداخلت کے نتیجے میں سن دو ہزار گیارہ سے بحران جاری ہے اور اس ملک میں بیک وقت دو حکومتیں قائم ہیں۔
وزیراعظم فائزسراج کی قومی وفاق حکومت کو عالمی برادری تسلیم کرتی ہے جبکہ مشرقی علاقے پر مسلط خلیفہ حفتر کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور فرانس کی حمایت حاصل ہے۔
لیبیا کی جھڑپوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد لوگ ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔