جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ
Sep ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے جنوبی سعودی عرب کےاندر عسیر میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل زلزال سے حملہ کیا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے میزائلی حملے میں جارح سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اس درمیان یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ صوبہ حجہ کےحرض شہر میں جارح سعودی اتحاد کےایک بڑے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے- یحیی السریع نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے حرض شہر میں یمنی فوج کے اڈوں پر جارح اتحاد کے فوجیوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا ہے۔
یہ پوری کارروائی چوبیس گھنٹے تک جاری رہی۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد کے اس ناکام حملے میں متعدد جارح فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔