افغانستان: فوج اور طالبان میں جھڑپ 18 ہلاک
Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
جھڑپ کے دوران طالبان دہشت گردوں نے ایک کار بم دھماکہ بھی کیا۔
افغانستان کے صوبہ اروزگان میں فوج اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔
علاقائی پولیس کے سربراہ خطاب خنجری کا کہنا ہے کہ طالبان شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے دھماکے کر دیا۔ اس جھڑپ میں 17 شدت پسند بھی مارے گئے جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔
درایں اثنا افغانستان کے جاجان صوبے کے ضلع اکچا میں ہونے والے دھماکے میں17 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے اس علاقے میں سکیورٹی دستوں اور طالبان کے درمیان اکثرجھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔