جنوبی سعودی عرب میں یمنیوں کے میزائل اور ڈرون حملے
Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے جنوبی سعودی عرب میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون اور میزائلی حملوں کی خبر دی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس کے میزائلی یونٹ نے مقامی ساخت کے بدر نومیزائلوں سے سعودی عرب کے نجران ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ فوج کے قاصف کے ٹو ڈرون طیارے نے جنوبی سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں واقع ملک خالد ایئربیس کے جنگی طیاروں کے ہینگر اور اہم و حساس فوجی اہداف پر بمباری کی ہے- یحیی سریع نے ان کارروائیوں کے کامیاب ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ جبتک یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت جاری رہے گی اس وقت تک یمنیوں کے لئے جوابی کارروائی کا حق محفوظ ہے- انھوں نے مزید کہا کہ جارحین کو ملک کے اندر اور باہر کہیں کوئی پناہ نہیں ملے گی۔ یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے گذشتہ ہفتوں میں جنوبی سعودی عرب میں واقع ملک خالد ایئربیس، اور نجران، جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں کو بارہا میزائلی اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جارح سعودی اتحاد ان تینوں ہوائی اڈوں اور ملک خالد ایئربیس کو یمن پر حملے کے لئے جنگی طیاروں میں ایندھن بھرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔