افغانستان میں 21 شدت پسند ہلاک
Sep ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ غزنی اور صوبہ بلخ میں 21 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
افغانستان کی فوج کا کہنا ہے کہ غزنی صوبہ کے کاراباغ ضلع میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 9 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
ادھر افغانستان کے صوبہ بلخ کے ضلع چمتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 12طالبان ہلاک ہوگئے ۔
شمالی علاقہ کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے سنیچر کوبتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے جمعہ کو شورش زدہ چمتال ضلع اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں شدت پسندو ں کے خلاف کارروائی کی جس میں 12طالبان ہلاک اور 17زخمی ہوئے ۔