Sep ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں خودکش دھماکوں میں 48 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

افغان طالبان نے کابل اور پروان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

افغانستان کے مرکزی صوبے پروان میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ریلی اور کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے خودکش حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر اب 48 ہو گئی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ مقناطیسی بم کا دھماکا تھا جسے ایک پولیس موبائل میں نصب کیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت کی خاتون ترجمان وحیدہ شاہکار نے بتایا کہ افغان صدر کا جلسہ اور ریلی جاری تھی کہ اس دوران داخلی مقام پر دھماکا ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان نے کابل اور پروان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل اور پروان میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں  دو بار ملتوی ہونے کے بعد  رواں ماہ بروز ہفتہ 28 ستمبر 2019ء کو انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ان صدارتی انتخابات کا انعقاد 20اپریل کو ہونا تھا لیکن انہیں جولائی کے اواخر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ٹیگس