حفتر ملیشیا کے حملے میں چودہ لیبیائی فوجی ہلاک
Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
لیبیا میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ خلیفہ حفتر کی ملیشیا کے حملے میں قومی وفاق حکومت کے چودہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نامی ملیشیا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ قومی وفاق حکومت کے چودہ فوجی جمعرات کے روز طرابلس پر کی جانے والی فضائی بمباری میں ہلاک ہوئے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق خلیفہ حفتر کی ملیشیا نے پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران طرابلس کے مخلتف علاقوں پر تیس فضائی حملے کیے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق خلفیہ حفتر کی ملیشیا اور قومی وفاق حکومت کے فوجیوں کے درمیان چار اپریل سے جاری جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔