Sep ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی فوج کی سعودی عرب روانگی

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سعودی عرب کی حفاظت کے لئے مزید امریکی فوج ریاض بھیجنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں ۔

امریکی وزیرجنگ مارک اسپر نے امریکی فوج کے سربراہ جوزف ڈینفور کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی حفاظت کے لئے مزید امریکی فوج سعودی عرب بھیجنے کی اجازت دے دی ہے -

امریکی وزیرجنگ نے یہ بتانے سے انکارکردیا کہ سعودی عرب کی حفاظت کے لئے امریکا کتنی فوج ریاض بھیجےگا تاہم انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ میں ایئرڈیفنس اور میزائل سسٹم  بھی شامل ہے  - سعودی عرب کے لئے امریکی فوج کی روان‍گی کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے گذشتہ چودہ ستمبر کو جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ اور جارحانہ حملوں کے جواب میں مشرقی سعودی عرب کے علاقوں ابقیق اور خریض میں آئیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر ڈرون سے حملے کئے تھے۔ان حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے تیل کی پچاس فیصد پیداوار بند ہوگئی تھی -

ٹیگس