Sep ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران میں چہلم سیدالشہداء 19 جبکہ پاک و ہند میں 20 اکتوبر کو

ایران و عراق میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر آگیا ہے جبکہ پاکستان و ہندوستان میں چاند نظر نہیں آیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر آگیا ہے اس لئے آج30 ستمبر کو یکم صفر ہے جبکہ پاکستان و ہندوستان میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی اور سالار شہیدان ابا عبداللہ الحسین (ع) اور آپ کے جانثاروں کا چہلم 20 اکتوبر بروز اتوار کو منایا جائیگا جبکہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں 19 اکتوبر کو چہلم سیدالشہدء(ع) منایا جائیگا۔

بیس صفر چودہ سو اکتالیس ہجری قمری مطابق انیس اکتوبر دوہزار انیس کو نواسہ رسول حضرت امام حسین ع اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم ہے ۔ اربعین حسینی کے پروگراموں میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے زائرین کا جم غفیر عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی پہنچتا ہے۔

عراق کے سرکاری ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق گذشتہ برس تقریبا چودہ ملین زائرین نے اربعین مارچ میں شرکت کی تھی۔ اور اس سال عراق میں اربعین حسینی کی مناسبت سےاس ملک کے جنوبی علاقوں سے اربعین ملین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔

ٹیگس