سعودی عرب میں غیر شرعی اورغیر انسانی اقدامات
سعودی عرب میں سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی مرد اور خاتون جوڑوں کو شادی کی سند پیش کرنے کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کے بعد غیر شادی شدہ سیاح جوڑے ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں رہ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت سعودی عرب میں غیر شرعی، غیر انسانی، غیر قانونی اور غیر روایتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک کو تاجروں اور سیاحوں کے لیے پُرکشش بنایا جا سکے اور اس طرح ڈوبتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔
سعودی عرب میں پہلی بار سیاحوں کے لیے ویزہ پالیسی کا اعلان کیا گیا جس کے ساتھ ہی خواتین سیاحوں کے لیے برقع کی لازمی شرط ختم کر دی گئی اور اب بیرون ملک سے آنے والے غیرشادی شدہ سیاح جوڑوں کو ایک ہی کمرے میں ٹھہرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ولیعہد امریکی اور صیہونی دباو میں آکر غیرشرعی،غیرانسانی،غیرقانونی اورغیر روایتی اقدامات کر رہے ہیں۔