سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت
سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت کا غم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ایک روایت کے مطابق 7 صفر جبکہ بعض دیگر روایات کے مطابق 28 صفر فرزند رسول حضرت امام حسن مجتبی (ع) کا یوم شہادت ہے۔ تاہم ایران، پاکستان، ہندوستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں 28 صفرکو حضرت امام حسن مجتبی (ع) کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں ایام عزا اورامام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں اور مقامات مقدسہ میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں۔
عراق خاص طور سے کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین و سامرا میں غم کی اس تاریخ کی مناسبت سے مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔