Oct ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • افغان فضائیہ کی بمباری 92 طالبان ہلاک و زخمی

افغان سکیورٹی فورسز نے لوگر اور وردک میں 8 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں۔

افغانستان میں فضائیہ نے صوبہ غزنی اور پکتیکا میں کارپٹ بمباری کرکے 80 طالبان کو ہلاک کر دیا۔ افغان فضائیہ کی بمباری سے طالبان شدت پسندوں کے ہتھیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ سکیورٹی فورسز نے لوگر اور وردک میں 8 بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنا دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 203 آرمی کور کے ترجمان نے بتایا کہ باغیوں کو صوبہ پکتیکا کے ضلع آب بند، غزنی اور خوشامند ضلع میں ان کے ٹھکانوں کے اندر نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بمباری کے دوران 12شدت پسند زخمی بھی ہوئے اور طالبان کے ہتھیاروں کے گودام تباہ ہو گئے۔

 

ٹیگس