سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری
سعودی عرب کی جانب سے یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی عرب کی یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ پر وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 12 گھنٹوں میں صوبہ صعدہ اور حجہ پر 55 بار وحشیانہ بمباری کی ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 12 گھنٹوں میں صوبہ صعدہ اور حجہ پر 55 بار بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی جرائم کا اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔