Oct ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان کو امریکی فوجیوں کی موجودگی کی ضرورت : عبداللہ عبداللہ کا دعوی

افغانستان کی قومی حکومت کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے ملک کو امریکی فوجیوں کی موجودگی کی ضرورت ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے سنیچر کو سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے لئے امریکہ کی سیکورٹی اور مالی امداد بند ہونے کے بعد حکومت گر جانے کا امکان ہے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے دعوی کیا ہے کہ جب تک جنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس وقت تک افغان حکومت کو امریکی فوجیوں کی موجودگی کی ضرورت ہے۔عبداللہ عبداللہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ افغانستان کے لیے امریکہ کی مالی مدد بھی ضروری ہے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کے یہ بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں جب افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ نیٹو افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں کرنا نہیں چاہتی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی فوجی دوہزار ایک سے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے بہانے افغانستان میں تعینات ہیں۔

 

ٹیگس