Oct ۲۶, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  •  ملک میں امریکی صیہونی اور سعودی محور سے وابستہ ایجنٹوں کے تخریبی اقدامات کی بابت حزب اللہ عراق کا انتباہ

حزب اللہ عراق نے ملک میں امریکی صیہونی اور سعودی محور سے وابستہ ایجنٹوں کے تخریبی اقدامات کی بابت خبردار کیا ہے

 جمعے کو عراق کے بغداد ، بصرہ ، نجف ، کربلا ، واسط میسان ، المثنی ، ذیقار اور بابل صوبوں میں ملک میں بے روزگاری اور خراب اقتصادی صورت حال کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

عراقی حزب اللہ کے بٹالین نے جمعے کی شام ایک بیان جاری کر کے مظاہروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف برسرپیکار تھے لیکن مظاہرین کے درمیان گھس جانے والے اغیار کے ایجنٹوں نے انھیں نشانہ بنایا ۔

حزب اللہ نے عراق کے سیکورٹی اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرموں کا پتہ لگا کر انھیں گرفتار کریں اور ملت عراق کے درمیان فتنہ و فساد برپا کرنے والوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں۔

درایں اثنا عراق کی عصائب اہل الحق تحریک نے جنوبی عراق میں نامعلوم افراد کے حملے میں اپنے دو اراکین کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

عراق کی عصائب اہل الحق تحریک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبہ میسان میں اس تحریک کے دفتر کے سربراہ وسام العلیاوی اور ان کے بھائی عصام العلیاوی مسلح افراد کے حملے میں مارے گئے ہیں ۔ مسلح حملہ آوروں نے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے۔

نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ میسان میں عصائب اہل الحق تحریک کی عمارت پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وسام زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انھیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا لیکن مسلح افراد نے وسام العلیاوی اور ان کے بھائی کو اسپتال کے اندر گھس کر قتل کردیا۔ عراقی مظاہرین نے جمعے کو ملک کی خراب اقتصادی صورت حال ، دفتروں میں بدعنوانی اور بےروزگاری کے خلاف دوبارہ مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔

عراق کے بعض شہروں میں مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں نے اس ملک کے حکام کو پانچ صوبوں میں کرفیو نافذ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

صوبہ بصرہ ، ذی قار ، واسط اور میسان وہ صوبے ہیں جہاں جمعے کی رات سے کرفیوں نافذ ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے مقامی حکام کو اپنے علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔درایں اثنا کربلائے معلی کے گورنر نے احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے اور افرا تفری و بدنظمی بڑھنے کے بعد اس صوبے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

 

ٹیگس