سعودی اتحاد ایندھن کے حامل جہازوں کو بھی الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہونے دیتا
Oct ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
یمن کی قومی تیل کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد ایندھن کے حامل جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہونے دے رہا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی تیل کمپنی کے بیان میں آیا ہے کہ سعودی اتحاد نے گزشتہ ستتر دنوں سے ایندھن کے حامل چھے بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
یمن کی قومی تیل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد جان بوجھ کر عوام پر دباؤ ڈالنے اور ان کے مسائل بڑھانے کے لئے ایندھن لانے والے جہازوں کو روکے ہوئے ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گزشتہ رات یمن کے صوبہ الحدیدہ کے الدریھمی شہر پر سخت گولہ باری کی ۔ شہر الدریہمی ایک عرصے سے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ان کے ایجنٹوں کے شدید محاصرے میں ہے۔