مشرقی سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر العوامیہ پر حملہ
Oct ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے مشرقی سعودی عرب کے القطیف علاقے کے شیعہ نشین شہر العوامیہ پر حملہ کردیا ہے
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے جو فوجی ساز و سامان سے لیس تھے جیرہ تاروت علاقے میں زاہر البصری کے مکان پر حملہ کردیا۔
سعودی حکومت نے زاہر البصری اور تین دیگر افراد کو دوہزار سترہ میں دشتگردانہ کارروائی کے بے بنیاد الزامات کے تحت سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
العوامیہ شہر کی زیادہ تر آبادی شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے اور اسی بنا پر اس علاقے کے عوام کو حکومت کے عتاب اور نسلی امتیاز کا سامنا رہتا ہے ۔
اس شہر پر سعودی فوجیوں کے حملوں میں اب تک اس علاقے کے دسیوں افراد مارے جاچکے ہیں اور سیکڑوں سماجی و سیاسی شخصیات کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔