Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • لیبیا، خلیفہ نے پھر بمباری کی

خلیفہ حفتر کی سرکردگی میں نیشنل آرمی کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں واقع معیقیق ایئرپورٹ پر حملہ کیا ہے۔

لیبیا میں خلیفہ حفتر کی سرکردگی میں نیشنل آرمی کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں واقع معیقیق ایئرپورٹ پر حملہ کیا ہے۔

لیبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق معیقیق ایئرپورٹ پر ہونے والے اس ہوائی حملے سبب تمام پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔نیشنل آرمی نامی گروہ سے وابستہ جنگی طیاروں نے آخری چند ہفتوں میں بارہا اس ایئرپورٹ پر بمباری کی ہے۔لیبیا کی قومی آشتی کی حکومت نے ایک ایک بیان جاری کر کے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔بیان میں آیا ہے کہ خلیفہ حفتر اور انکے حامی ملک کی تمام تر تنصیبات کو نابود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لیبیا میں قومی وفاقی حکومت اور غیر ملکی حمایت یافتہ خلیفہ حفتر کی فوسز کے درمیان جاری جنگ کے آغاز سے اب تک ایک ہزار نوے افراد مارے گئے ہیں جبکہ قریب پانچ ہزار سات سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس