Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • جنوبی اور مشرقی لبنان پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے

غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے لبنان پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم ٹی وی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے جنوبی اور مشرقی لبنان پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور ان حملوں میں شدت کا مقصد حکومت لبنان پر مذاکرات کے دوران اپنے مطالبات قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غاصب فوج تفاح کی بلندیوں سے لے کر لبنان کے مشرقی علاقوں تک شہری آبادیوں پر وقفے وفقے سے بمباری کر رہی ہے۔

تازہ حملوں میں اسرائیلی فوج نے کفر کلا کے علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جبکہ صیہونی فوجیوں نے 8 سو میٹر تک لبنان کے اندر پیش قدمی کی ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے مشرقی لبنان کے علاقے العدیسہ میں بھی 2 گھروں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے امریکی وساطت سے دسمبر 2024 میں لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت غاصب فوجیوں کو 60 دن کے اندر لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے نکل جانا تھا لیکن اسرائیل نہ صرف لبنان سے باہر نہیں نکلا بلکہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے بھی کر رہا ہے۔

 

ٹیگس