Nov ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • داعش کی تشکیل شام اورعراق کا تیل ہتھیانے کے لئے : بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام کا تیل چوری کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ایسا تاثر دے رہے ہیں کہ شامی فوج شام کے عوام کو قتل کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش کو شام اور عراق کا تیل چوری کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا۔ داعش کی تشکیل میں امریکہ اورچند دیگر ممالک نے اہم کردار ادا کیا ۔

بشار اسد نے کہا کہ شامی فوج نے کبھی بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا، شامی عوام حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔

 

ٹیگس