شام میں 18 بچے جاں بحق و زخمی
Nov ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرق میں دہشتگرد گروہ داعش کے باقی ماندہ بموں اور بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 18 بچے جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرق میں واقع طیبہ گاؤں میں واقع ایک مدرسہ کے باغ میں داعش کا نصب شدہ بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ زخمی بچوں کو دیر الزور کے اسپتال الاسد میں داخل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جاری ہے۔ دیر الزور کے الاسد اسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان ہے۔