Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ہاتھوں لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے یہ سلسلہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوترش نے سلامتی کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور تل ابیب نے لبنان کے فضائی حدود میں اپنی سرگرمیاں دوگنا بڑھا دی ہیں اور جولائی سے لے کر اکتوبر تک وہ سات سو چھیاسی بار لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔ 
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پچیس نومبر کو صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان اور دوسرے ممالک کے فضائی حدود کی باربار خلاف ورزی کئے جانے اور مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں کشیدگی بڑھنے کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔ 
اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوترش نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت اس کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے مجموعی طور پر تین ہزار دو سوبانوے مرتبہ لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور اسرائیل کو اس کا سلسلہ بند کر دینا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فروری کے مہینے میں بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ صیہونی حکومت ہر مہینے اوسطا طور پر سو بار لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ 

ٹیگس