افغانستان، 24 طالبان ہلاک و زخمی
Nov ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 17 طالبان جنگجو مارے گئے جب کہ 7 زخمی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں 17 طالبان ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز کو بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ اور گولا بارود بھی ملا ہے۔
فوجی آپریشن کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ طالبان کی جانب سے ضلع مارجہ میں افغان فوج کی کارروائی اور جنگجوؤں کی ہلاکت کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ملٹری آپریشن چیف جنرل حُکم خان نے میڈیا کو بتایا کہ اس ضلع میں طالبان گزشتہ 4 برس سے قابض تھے تاہم اب یہ علاقہ واگزار کرالیا گیا ہے۔ افغان فوج کی اس ضلع سے پیوستہ طالبان کے دیگر ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔