Dec ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکا اور دہشت گردوں کا شام سے صفایا کرنے پر تاکید

شام کے صدر نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو شام میں امریکہ کی غیرقانونی موجودگی کا مقابلہ کرنے کا پیش خیمہ قرار دیاہے-

شام کے صدر بشار اسد نے چین کے فونیکس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف شام کی جنگ  امریکی موجودگی کو کمزور اور امریکہ کے زیراثر شامی گروہوں کو یہ باور کرائے گا انہیں شام کے تمام علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے شامی حکومت کے ساتھ ہوجانا چاہئے-

 شام کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ ، شام کا تیل چوری کر رہا ہے اور اسے ترکی کو بیچ رہا ہے کہا کہ ترکی ، ماضی میں جبھۃ النصرہ اور داعش گروہوں کی مدد سے اور اس وقت امریکہ کے تعاون سے شام سے چرائے ہوئے تیل کی فروخت میں براہ راست ملوث ہے۔

بشاراسد نے چین کے روڈ بیلٹ منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی تعلقات میں اسٹریٹیجک تبدیلی قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے میں دیگرعلاقوں پرتسلط جمانے  کی کوشش کے بجائے مشترکہ مفادات اور مشارکت کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔

شام کے صدر نے شام کی منڈی میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین نے شام کی تعمیرنو کے سلسلے میں کچھ مدد کی ہے اور دہشتگردوں کے کنٹرول سے مزید علاقے آزاد ہونے کے بعد پابندیوں کی تلافی کے لئے کچھ چینی کمپنیوں سے مذاکرات ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس