Dec ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • ایک اور امریکی فوجی قافلہ شامی آئیل فیلڈ کے علاقے میں داخل

امریکہ نے اپنے زیر قبضہ شامی آئیل فیلڈ کے علاقوں میں اپنےفوجی اڈے مضبوط بنانے کے لئے ایک اور فوجی کانوائے صوبہ الحسکہ میں پہنچا دیا ہے-

امریکہ کا فوجی کانوائے جو فوجی ساز و سامان پر مشتمل ہے غیرقانونی طریقے سے شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ میں داخل ہوگیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران صوبہ الحسکہ پہنچنے والا یہ سب سے بڑا کانوائے ہے۔

غاصب اور دہشت گرد امریکی فوج ، شام کا تیل لوٹنے کے لئے گذشتہ چند مہینوں کے دوران فوجی ساز و سامان کے حامل ہزاروں ٹرک غیرقانونی گذرگاہوں کے ذریعے الحسکہ شہر روانہ کر چکی ہے ۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے ابھی حال میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکہ نے شام کے تیل کے کنوؤں پر قبضہ کر لیا ہے اور ملت شام کی آمدنی لوٹ رہا ہے اور سلامتی کونسل خاموش ہے۔

 

ٹیگس