Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • افغانستان: داعش کے 700 دہشتگرد اہل خانہ سمیت گرفتار

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک کے مشرقی علاقوں میں دہشتگرد گروہ داعش کے 700 شدت پسندوں اور ان کے اہل خانہ کو حراست میں لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل حکومت کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق وسطی ایشیائی ممالک سے ہے۔

گزشتہ روز افغان سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد میں کم از کم 75 خواتین اور 159بچے شامل ہیں۔ ان میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔ افغان عہدیدار کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں میں 277 غیر ملکی ہیں۔

واضح رہے کہ عراق اور شام میں داعش کو ہونے والی تاریخی شکست اور ان ممالک سے فرار کرنے والے داعش دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو اب امریکہ افغانستان میں سرگرم کررہا ہے اور اسی مقصد کے تحت امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اب داعش کا مرکز افغانستان کو بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس