Dec ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  •  مسجد الاقصیٰ میں  30 ہزار نمازیوں نے پڑھی نماز

غاصب صیہونی ٹولے کی تمام تر سختیوں اور رکاوٹوں کے باجود کل تیس ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق بیت المقدس کے ادارہ اوقاف( وقف) کے سربراہ عزام الخطیب  کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے تیس ہزار فلسطینی نمازی مسجد الاقصیٰ میں حاضر ہوئے۔اس موقع پر غاصب صیہونی فوج نے فلسطینیوں کی چیکنگ اور انکے لئے مشکلات کھڑی کرنے کی خاطر بڑی تعداد میں اپنے مسلح دہشتگردوں کو مسجد کے اطراف میں تعینات کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ ان دنوں صیہونی حکومت نے مسجد الاقصیٰ کے اسلامی تشخص کو متاثر کرنے کے لئے اپنی نقل و حرکت میں اضافہ کر دیا ہے اور وہ آئے دن مسجد کے احاطے میں فلسطینیوں کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بناتی ہے۔

اُدھر غزہ سے بھی خبر ہے کہ ہزاروں فلسطینیوں نے حق واپسی مارچ سے موسوم اپنی ہفتہ وار ریلی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین سے ملے سرحدی علاقے پر اجتماع کیا۔دوہزار انیس کے آخری جمعہ جبکہ سلسلہ وار چھیاسیویں حق واپسی مارچ میں بھی ہزاروں فسلطینیوں نے مادر وطن کی آزادی کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر پُرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے صیہونی ٹولےکے دہشتگردوں نے حسب دستور فائرنگ کی اور زہریلی گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

 

ٹیگس