کیا عراقی حزب اللہ نے انتقام لے لیا؟؟؟
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک سینئر کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ شمال مغربی صوبے کرکور میں عراقی حزب اللہ کی جانب سے کے-1 چھاونی پر حملے کے بارے میں امریکی دعوی جھوٹا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی رات شمال مغربی صوبے کرکوک میں کے-1 چھاونی پر راکٹ حملے کی اطلاع دی تھی۔
عراقی رضاکار فورس کے سینئر کمانڈر ابو علی البصری نے جمعرات کو ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے حکومت عراق کو حملے کی تحقیقات پوری کرنے کی اجازت نہیں دی اور یہی چيز شمال مغربی صوبے کرکوک میں کے-1 چھاونی پر حملے کے جھوٹے ہونے کی علامت ہے۔
ابو علی البصری نے کہا کہ امریکا نے میزائل حملے کے بارے میں تحقیقات کے نتائج عراقی حکومت کو نہيں دیئے اور بغیر ثبوت کے صرف یہ دعوی کیا کہ عراقی حزب اللہ نے یہ حملہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کے باہردو دنوں تک دھرنا، امریکا سے عوام کے غم وغصے اور نفرت کی علامت ہے۔