Jan ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • اسماعیل ہنیہ جنرل سلیمانی کی تشییع جنازے میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے۔

اسماعیل ہنیہ اور صالح العاروری سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جلوس جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے.

اسماعیل ہنیہ نے  اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیاتھا.

یاد رہے کہ جمعہ کو علی الصبح عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس