یمن کے رہائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملے
Jan ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر توپخانوں اور راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے صوبہ صعدہ کے رازح ضلع پر دسیوں راکٹ اور توپ کے گولے داغے ہیں۔
جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ ہفتوں کے دوران صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے اور اس غریب عرب ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں اب تک یمن کے سولہ ہزار سے زیادہ شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں افراد بےگھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔
سعودی حکومت، یمنی عوام کی استقامت کے باعث اب تک یمن جنگ سے اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے۔