عراق میں امریکہ مخالف ملین مارچ کی حمایت
Jan ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
عراق کی اسلامی تنظیم حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں عراق میں امریکہ کے خلاف ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سومریہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا اور خطے میں امریکہ کی دہشت گردانہ پالیسیوں کے خلاف جمعہ کے دن احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عراق کی عوامی اسلامی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں عراق میں امریکہ کے خلاف ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ عراق کا کہنا ہے کہ ہم عراق اور خطے سے امریکی فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں اور امریکہ کو خطے سے نکال کرہی دم لیں گے۔