حزب اللہ عراق کی امریکا کو کھلی دھمکی، ملک کے اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں
حزب اللہ عراق نے واضح طور پر اعلان کر دیا ہے کہ عراق کے اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے اسے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق نے اعلان کیا ہے کہ وہ قوم جو بے نظیر طریقے سے سڑکوں پر نکلی اسے ایک عادل اور انصاف پسند حکومت کی حامل ہونی چاہئے۔
حزب اللہ عراق نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اپنے اتحادیوں سے جو معاہدے کئے ان کو صرف ملک کے داخلی اور خارجی امور تک ہی محدود نہیں سمجھے بلکہ ان پر ہر جگہ عمل ضروری سمجھتے ہیں۔
حزب اللہ عراق کا کہنا ہے کہ ملک کے اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے مزاحمت کے حق کے لئے ہمیں کسی سے اجازت کی ضرورت نہيں ہے۔
دوسری جانب سائرون اتحاد ایسے قانون کی منظوری کی کوشش کر رہا ہے جو ملک میں امریکا کی سیکورٹی کمپنیوں کی سرگرمیوں کو ختم کر دے اور دیگر غیر ملکی سیکورٹی کمپنیوں کو منظم کرے۔
سائرون اتحاد نے اسی طرح پڑوسی ممالک پر حملے یا ان کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کا معاہدہ بھی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔