Jan ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے تک رسائی دی جائے: امریکی التجا

افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارہ کے ملبے تک پہنچنے کی تمام امریکی کوششیں ناکام ہو گئیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں تباہ ہونے والے امریکی طیارہ کے ملبے تک پہنچنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں ہیں۔ طالبان نے غزنی میں امریکی ملٹری طیارے کے ملبے تک پہنچنے کی کوششیں پسپا کردی ہیں۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے تک پہنچنے کے لئے طالبان اور افغانی افواج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے افغان صوبہ غزنی میں اپنا فوجی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم یہ بھی دعویٰ کیا کہ طیارہ دشمن کی کارروائی کے نتیجے میں سرنگوں ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں اور طیارے کی اصل تباہی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار امریکی انٹیلی جنس کے اعلیٰ افسران اور دیگر تمام ارکان مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ ضلع دہ یک کے علاقے سدو خیلو میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ طیارے کا ملبہ اور امریکی حکام کی لاشیں کریش سائٹ پر پڑی ہوئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تباہ ہونے والا یہ امریکی طیارہ انٹیلی جنس آپریشن پرتھا۔

 

ٹیگس