سینچری ڈیل کے خلاف دنیا سراپا احتجاج + ویڈیوز
ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ۔ اسی کے ساتھ یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ میں بھی یمنی عوام نے مظاہرہ کرکے سینچری ڈیل کی مخالفت اور فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا
پوری دنیا میں ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔
غرب اردن کے مختلف شہروں، بیت المقدس اور غزہ میں دسیوں ہزار فلسطینیوں نے سڑکوں پر نکل کر شرمناک سینچری ڈیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا -
غزہ میں سینچری ڈیل کے خلاف عوامی ریلی سے مختلف فلسطینی رہنماؤں نے خطاب کیا اور اس عزم کا اعلان کیا کہ سینچری ڈیل ناپاک منصوبے کو ہرگز نافذ نہیں ہونے دیں گے -
ادھر یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ میں بھی یمنی عوام نے مظاہرہ کرکے سینچری ڈیل کی مخالفت اور فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ۔
مظاہرے میں شریک یمنی شہریوں نے جن میں بڑے ، بوڑھے خواتین و بچے سبھی شامل تھے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھا کر فلسطین کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی سازشوں کی مذمت کی -
اردن کے دارالحکومت امان میں بھی اردنی شہریوں نے فلسطینیوں کی حمایت اور سینچری ڈیل کی مخالفت میں بہت بڑی ریلی نکالی -
اردن کے شہریوں نے امان میں امریکی سفارتخانے کے باہر اجتماع کرکے سینچری ڈیل کو شرمناک منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مخالفت کی