محمد توفیق علاوی عراق کے نئے وزیراعظم نامزد، سیاسی جماعتوں کی مبارکباد
عراق کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم عادل عبدالمهدی اور اس ملک کی سیاسی و مذھبی جماعتوں کے رہنماوں نے نئے وزیراعظم نامزد ہونے پر محمد توفیق علاوی کو مبارکباد دی ہے۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر برہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو عراق کا نیا وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے اسےکابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
محمد توفیق علاوی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح نے انہیں کابینہ تشکیل دینے کا کہاہے۔
محمد توفیق علاوی سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی کابینہ میں وزیر ارتباطات رہ چکے ہیں۔ عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں نے محمد توفیق علاوی کے نام پر اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد توفیق سےعراقی عوام کے امنگوں کے مطابق عمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔
عراق کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم عادل عبدالمهدی اور اس ملک کی سیاسی و مذھبی جماعتوں کے رہنماوں نے نئے وزیراعظم نامزد ہونے پر محمد توفیق علاوی کو مبارکباد دی ہے۔
محمد توفیق علاوی آئندہ 30 دن میں کابینہ تشکیل دینے کے پابند ہوں گے اگر وہ کابینہ تشکیل دینے میں کامیاب نہ ہوئے تو صدر برہم صالح قانون کے مطابق 15 دن کے اندر کسی دوسرے شخص کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ سکتے ہیں۔