رجب طیب اردوغان سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کی ملاقات
Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
ترکی کے شہر استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔
آناتولی کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات استنبول کے وحید الدین محل میں ہوئی۔ اس ملاقات میں فلسطین کے بارے میں امریکہ کے خطرناک سازشی منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر پہلے ہی امریکی صدر کے صدی معاملے کو مسترد کرچکے ہیں۔ جبکہ فلسطینیوں نے بھی صدی معاملے کو رد کردیا ہے۔ البتہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ٹرمپ کے سازشی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔