شیخ الخزعلی کی شہادت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں
Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
شیخ الخزعلی کی امریکی حملے میں شہادت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عصائب اہل حق تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن لیث العذاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عصائب اہل حق تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی کی شہادت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ خبر جھوٹ پر مبنی اور پروپگنڈہ ہے۔
واضح رہے کہ بعض ذرائع نے العربیہ ٹیلی ویژن چینل کے حوالے سے یہ خبر دی تھی کہ عراق اور شام کی سرحد کے قریب امریکہ کے فضائی حملے میں عصائب اہل حق تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی شہید ہو گئے ہیں۔